ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی

 کوئٹہ: ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمتوں کر پر لگ گئے، کوئٹہ کے دیہی علاقوں میں فی کلو کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے شہری علاقوں میں چینی 220 روپے فی کلو جبکہ پچاس کلو کا تھیلا 11 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹھائی اور بیکری آئٹمز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جبکہ ہوٹلوں میں چائے کا کپ 60 روپے سے بڑھ کر 80روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایف سی نے جنوبی بلوچستان میں چینی کے اسمگلروں کے خلاف کامیاب آپریشن کر کے بڑی مقدار میں اجناس کو ضبط کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں