ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، تین افراد جاں بحق، 4 زخمی

لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ ارائیاں اسٹاپ پر ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ارائیاں اسٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی والے ناشتہ کر رہے تھے کہ بے قابو ڈمپر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پردم توڑگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد انڈس ہسپتال منتقل کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں