ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالی: دہشتگردوں کے فوجی بیس اور کشتی پر حملے، 64افراد ہلاک

مالی میں دہشتگردوں نے آرمی بیس اور مسافر بردار کشتی پر دو مختلف حملوں میں 64افراد کو قتل کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں دریائے نائیجر پر سفر کرتی کشتی پر سوار 49شہری جبکہ گا ریجن کے بورم سرکل میں قائم آرمی بیس پر حملے میں 15فوجی ہلاک ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی میں 50دہشت گرد بھی مارے گئے،مالی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے دونوں واقعات کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک ایک گروہ نے قبول کر لی ہے۔

دہشتگرد حملے میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر حکومت نے ملک بھر میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں