ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے 28 سالہ لانس نائیک جمشید خان شہید ہوگئے۔

شہید لانس نائیک جمشید خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر سے تھا جنہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں