ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے

  کراچی: فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے۔

پی آئی اے نے تحریری طور پر رواں ماہ ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد رواں ماہ پی آئی اے ایف بی آر کو 2 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرے گا۔ مجموعی طور پر 8 ارب روپے کی ادائیگی پی آئی اے نے کرنی ہے۔

ایف بی آر نے ایک ہفتہ قبل فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمند کر دیے تھے اور بینک اکاؤنٹس منجمند ہونے سے پی آئی اے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔

بینک اکاؤنٹس منجمند ہونے سے پی آئی اے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں