ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگاکر عدالت میں پیش کرنے پر پی ٹی آئی کی مذمت

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگا کر  عدالت میں پیش کرنے کہ شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق  آئین و قانون سے مجرمانہ انحراف کے بعد ریاستی مشینری شرافت سے بھی دستبرد ار ہوگئی۔ سیاسی قیدیوں کے ساتھ سنگین جرائم میں ملوث افراد کا سا برتاؤ شرمناک اور پرلے درجے کی درندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اور جھوٹے مقدمے کے باوجود وائس چیئرمین تحریک انصاف تفتیش میں پوری طرح معاونت کررہے ہیں۔ عوام کی منتخب قیادت سے بدسلوکی دراصل سیاست کو کمزور کرنے اور عوامی نمائندوں کی تذلیل و تضحیک کی خلافِ قانون و تہذیب حرکت ہے۔ریاستی مشینری بے شرمی کے ریکارڈ قائم کرنے کی بجائے تہذیب کا مظاہرہ کرے اور قومی قیادت کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جائے ۔

ترجمان نے کہا کہ ظلم، جبر اور اہانت کا کوئی حربہ لاقانونیت گوارا کرنے اور آئین سے انحراف برداشت کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں