ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ’جوان‘ پر علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا

 لاہور: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی میگا تھرلر بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ پر پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا۔ 

نامور پاکستانی اداکار نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر شاہ رخ خان کے متعلق اپنے ذاتی مشاہدے پر مبنی پوسٹ کی ہے۔

علی ظفر نے لکھا کہ فلموں کا بلاک بسٹر ہونا شاہ رخ خان کی شناخت نہیں ہیں کیوں یہ ان کی شخصیت کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ شاہ رخ خان کی ذہانت اور تجربہ ان کی شناخت بناتا ہے اور جو کچھ دنیا نے دیکھا ہے، شاہ رخ اس سے زیادہ دنیا کو دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ میگا تھرلر ’جوان‘ نے انڈین باکس آفس پر تہلکہ مچایا ہوا ہے اور فلمی ناقدین کنگ خان کی نئی پیشکش کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں