ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کو سخت ذہنی دباؤ سے نکلنے میں کس نے مدد فراہم کی؟

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے پہلے دن وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور اسے دور کرنے کیلئے ان کے بیٹے آریان نے ان کی مدد کی تھی۔ 

2019 میں فلم ’زیرو‘ کے باکس آفس پر ناکام ہونے کے بعد شاہ رخ خان تین برس تک فلموں سے دور رہے اور جب ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوا تو وہ سخت ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

اداکار نے بتایا کہ جب وہ پہلے دن ’پٹھان‘ کے سیٹ پر گئے تو بہت مختلف قسم کے جذبات کا شکار تھے اور انہیں شک تھا کہ تین برس کے وقفے کے بعد وہ بہتر پرفارمنس نہیں دے سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بچوں کا کہنا تھا وہ شاہ رخ خان کے سپراسٹار والے دنوں سے آگاہ ہیں لیکن چھوٹے بھائی کو کبھی ایسی خوشی نہیں ملی چناں چہ اداکار کو اپنی اگلی پانچ فلموں میں سخت محنت کرنی چاہئے تاکہ ابرام کو بھی یہ خوشی مل سکے۔

اداکار کی سخت محنت رنگ لے آئی اور وہ انڈیا کے واحد اداکار بن گئے ہیں جن کی دو فلموں نے ایک برس کے اندر 500 کروڑ کا سنگ میل حاصل کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں