ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فاطمہ ہلاکت کیس: ملزم فیاض شاہ نے ضمانت حاصل کرلی

حیدرآباد:رانی پور میں تشدد سے ہلاک ہونے والی 10 سالہ گھریلو ملازمہ بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں نامزد ملزم فیاض شاہ نے سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد بنچ سے ضمانت حاصل کر لی۔ 

فاطمہ قتل کیس میں نامزد ملزم فیاض شاہ کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے، ملزم فیاض شاہ گرفتار ملزم اسد شاہ کے سسر ہیں۔ 

عدالت نے مقدمہ میں نامزد حنا شاہ کی درخواست پر فیصلہ 26 ستمبر تک محفوظ کر لیا ہے، ملزمہ حنا شاہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ سے7 روزہ عبوری ضمانت لے چکی ہے جبکہ پیر اسد شاہ اور کمپانڈر امتیاز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں