ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی فیض آباد نظر ثانی بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ کی منظوری کے دوران ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی پرتحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ نے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دیا تھا، دھرنے کے خاتمے کے لئے عدالت نے حکم بھی جاری کیا تھا تاہم طاقت کے استعمال پرکئی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا تھا اورملک بھرمیں دھرنے دیئے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں