ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ

  کراچی: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہاؤس کراچی کے ریونیو جنریشن اور اَپ گریڈیشن پلان کی منظوری دے دی۔

منصوبے کے تحت نجی کمپنیاں اور ادارے پنجاب ہاؤس کراچی میں تقریبات کر سکیں گے جس کی آن لائن بکنگ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ گراونڈ اور فرسٹ فلور کا کرایہ 3 لاکھ روپے ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہاوس کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں ڈائننگ ہال، ڈارئنگ روم اور کمروں کا معائنہ کیا، گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اَپ گریڈیشن کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں