ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری نمبر پلیٹ گاڑی نے دو نوجوانوں کو کچل دیا

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سنگجانی کی حدود میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرکاری نمبر پلیٹ گاڑی نے دو نوجوانوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری نمبر پلیٹ گاڑی جی اے ای 701 کو خاتون ڈرائیو کررہی تھیں، مذکورہ گاڑی جنرل مینیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو موقع سے پمز اسپتال منتقل کیاگیا تاہم اسپتال پہنچنے پر ایک نوجوان رضوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خاتون ڈرائیور کو قانونی کارروائی کیلیے تحویل میں لے کر تھانہ وویمن منتقل کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں