ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: حریم شاہ نے مخالف ٹیموں کو ڈھیر کرنے کا طریقہ بتادیا

  کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی مخالف ٹیموں کو میچ کے آغاز میں ہی ڈھیر کرنے کا دلچسپ طریقہ بتادیا ہے۔

اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کیا تھا جو پاکستان میں کافی مقبول ہوا۔

چاہت فتح علی خان نے ’جیتیں گے بھئی جیتیں گے‘ کے عنوان سے ترانہ ریلیز کیا تھا جس کی ویڈیو اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) اور یوٹیوب پر اپلوڈ کی تھی۔

’جیتیں گے بھئی جیتیں گے‘ کی دُھن اُنہوں نے خود لکھی، ویڈیو میں وہ رقص کرتے ہوئے اپنے منفرد اندار میں گنگنا رہے ہیں، جس کی وجہ سے اُن کا یہ ترانہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنا۔

اس ترانے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا تو وہیں حریم شاہ نے تو ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کے لیے انوکھا طریقہ بتادیا۔

حریم شاہ نے چاہت فتح علی خان کے ترانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘اگر مخالف ٹیموں کو میچ سے پہلے یہ گانا سنایا جائے تو وہ یقیناً میچ شروع ہوتے ہی ڈھیر ہو جائیں گے’۔

ٹک ٹاکر کے ٹوئٹ پر ایک صارف نے کہا کہ ‘اچھا آئیڈیا ہے’۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیل رہا ہے، پاکستان کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: یہ نہیں ہوسکتا: علی ظفر کا چاہت فتح علی خان کے ورلڈ کپ ترانے پرسخت ردعمل

حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیدر لینڈز کو بڑا ہدف دیکر پریشر میں لانے کی کوشش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں