ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف کارروائیاں؛ 1172 کی جانچ پڑتال، 69 مقدمات درج

اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق 511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 69 مقدمات درج کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا جبکہ پاکستانی دستاویزات کے حامل 19 غیر ملکیوں کی تصدیق کےلیے نادرا کی مدد لی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق تمام مقیم غیر ملکیوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے، غیر ملکیوں کی سرکاری زمین پر تجاوزات والی آبادیوں میں آگاہی پیغامات نشر کیے جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں رضاکارانہ طور پر آئندہ 48 گھنٹے میں مختص شدہ کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں