ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ورلڈ کپ :بنگلادیش کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کی بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس وقت 24 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور افغانستان کے 112 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔ افغانستان کے اوپنر حمت شاہ 18 رنز اور ابراہیم زدران 22 رنز بناکر اوئٹ ہوئے، دونوں کھلاڑی کپتان شکیب الحسن کا شکار بنے۔

 ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے اور کوشش کریں گے حریف ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کریں اور ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کریں۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش کریں گے کہ بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں، ہم بھارت میں ہیں اور پرجوش ہیں، بھارت ایک طرح سے ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے۔ آئی پی ایل کھیلنے کا ہمیں اس میچ میں بہت فائدہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں