ریاض : سعودی عرب اور روس نے غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے ۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عالمی برداری سے مطالبہ کیاہے کہ ’’وہ اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کو رکوائے۔
روس کی وزارت خارجہ نے بھی اسرائیلی اور فلسطینی افواج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی علیحدگی پسند حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد مسلح دشمنی بند کریں۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ ہم فلسطینی اور اسرائیلی فریقوں سے فوری طور پر جنگ بندی، تشدد ترک کرنے، ضروری تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
زاخارووا نے فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی برادری کی مدد سے “ایک جامع، دیرپا امن قائم کرنے کے لیے مذاکراتی عمل” قائم کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دیرپا تنازعہ “طاقت سے نہیں بلکہ صرف سفارتی طریقوں سے حل کیا جا سکتا ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ ماسکو 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مذاکرات کے حق میں اپنے موقف پر قائم ہے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہے ، اسرائیل کے ساتھ امن اور سلامتی کے ساتھ رہنا چاہئے ۔
قبل ازیں نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔اس کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلیوں، فلسطینیوں، عربوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔
انہوں نے کہا یہ ایک غیر متوقع اضافہ ہے۔ اگر ہمیں اس کی توقع ہوتی تو ہم اس کی اجازت نہ دیتے ۔
