ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کیخلاف امارت اسلامیہ افغانستان کی حمایت پر شکر گزار ہیں، اسماعیل ہانیہ

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ  اسماعیل ہانیہ نے   امارت اسلامیہ افغانستان  کا شکریہ ادا کیا ہے۔

  اسماعیل ہانیہ نے  کہا ہے کہ میں امارت اسلامیہ افغانستان کے معزز قائدین کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے  ہماری جائز جدوجہد کی حمایت کی اور جارحیت پسندوں کے مظالم کی مذمت کی۔

حماس کے سربراہ نے کہاکہ  ہمیں امارت اسلامیہ اور  افغان بھائیوں کی ہمدردی پر فخر ہے، ہم  چاہتے ہیں دوسرے اسلامی ممالک  اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

خیال رہے کہ اسرائیل پر حملہ کرنے پر مسلم ممالک نے  حماس کی جہدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا تھا، دنیا بھرمیں حماس سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ مارچ اور مختلف سیمینارز کا انعقاد کیا گیا تھا، جماعت اسلامی  پاکستان نے بھی یہ ہفتہ غزہ یکجہتی فلسطین“ منانے کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں