لندن:برطانیہ میں ووٹ ڈالنے کے لیے تصویری شناختی دستاویز ضروری قرار دے دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 فیصد ملکی آبادی یعنی ہر 6 میں سے 1 شخص کے پاس تصویری شناختی دستاویزات موجود نہیں ہے، دستاویزات نہ ہونے کے باعث لوگوں کو ووٹ دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں برطانوی الیکشن کمیشن نے نئے قوانین متعارف کرائے تھے جبکہ میئر لندن صادق خان نے ووٹنگ قوانین میں تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
