ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’بیجو باورا‘ کیلئے نیانترا کو مرکزی کردار کی پیشکش

 ممبئی: بھارتی سپر اسٹار نیانترا کو سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’بییجو باورا‘ میں مرکزی کردار کیلئے پیشکش کی گئی ہے۔ 

نامور فلمساز بھنسالی کا پروجیکٹ کافی عرصے سے سرخیوں میں ہے اور اس کی کاسٹ کے متعلق حتمی اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ اس پروجیکٹ کا حصہ بنیں گی جن کی حال ہی میں ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ فلم ریلیز ہوئی ہے۔

نیانترا نے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر ’جوان‘ سے کیا ہے اور وہ اب ’بیجو باورا‘ کی پیشکش پر غور کررہی ہیں۔

فلم میں کردار کے حوالے سے اداکارہ کے ذرائع نے ابھی تصدیق نہیں کی ہے لیکن وہ رواں برس مارچ میں اپنے شوہر کے ساتھ بھنسالی کے آفس میں دیکھی گئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں