لاہور:وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ تحفظ ماحول پنجاب ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ سے نبٹنے کے لیے متحرک ہے۔
وزیر ماحولیات بلال افضل کی نگرانی میں دھواں چھوڑنیوالی فیکٹریوں کے خلاف کل رات وسیع پیمانے پر کارروائی کا آغازکیا گیا، جس کے تحت محکمہ تحفظ ماحول کے ڈائریکٹر جنرل ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل،ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈایکٹرز پر مشتمل ٹیموں نے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف ایکشن لیا، اس ضمن میں کرول گھاٹی، محمود بوٹی اور بینی روڈ پر فیکٹریوں کو بھاری جرمانے اور متعدد کو سیل کیا گیا۔
ترجمان محکمہ تحفظ ماحول کے مطابق اس طرح کی مزید کاروائیاں جاری رہیں گی۔ترجمان نے بتایا کہ کل ہونے والی بارش اور ان کارروائیوں کے باعث لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈکس 40 کی سطح پر آگیا ہے اور یہ شرح صحت مند فضا کو ظاہر کرتی ہے۔