ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نو مئی  میں ملوث ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: 9مئی کو جناح ہاؤس حملہ اور جلا ؤگھیرا ؤمیں ملوث افراد کا ٹرائل جیل میں ہوگا، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جیل ٹرائل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل پراسکیوٹر فرہاد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملہ اور جلا ؤ گھیراؤکا ٹرائل جیل میں کیا جائے گا، چالان عدالت میں جمع ہوچکا ہے، جناح ہاؤس مقدمے کا ٹرائل ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 9مئی کو ملک بھر میں مختلف جگہوں پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف احتجاج  کیا تھا، لاہور میں کور کمانڈر کے گھر میں گھس کر احتجاج کرتے ہوئے  پورے کور کمانڈر کو آگ لگادی تھی، جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں