اسلام آباد: او آئی سی کے خصوصی ایلچی نے اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ سے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کے لیے تجاویز مانگ لیں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سییٹ قائمہ کمیٹی اجلا س میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر و سیاسی امور یوسف محمد ایس الدوبے نے خصوصی شرکت کی اور مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کے لئے مؤثر پلان ترتیب دینے کا بھی مطالبہ کیاہے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر صرف پاکستان نہیں بلکہ تمام اسلامی ممالک کا مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے قرار داد پر عملدرآمد کے لیے پیشرفت نہیں ہوئی، او آئی سی کو خدشہ ہے کہ کہیں غزہ جیسی صورتحال کشمیر کی نہ ہو جائے ہم اس حوالے سے فکر مند ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور نے فلسطین اور کشمیر میں قابض افواج کے مظالم پر او آئی سی کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں منعقدہ ہوا، جس میں او آئی سی سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر و سیاسی امور یوسف محمد ایس الدوبے نے وفد کے ساتھ شرکت کی۔