ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاہنہ میں شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج کرنے والوں پر مقدمہ درج

 لاہور: سابق وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور کابنہ آمد پر ان کی گاڑی روک کر احتجاج کرنے اور انہیں برا بھلا کہنے پر درجنوں افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی کاہنہ آمد پر درجنوں لوگوں نے احتجاج کیا تھا اور ان کی گاڑی کو روک کر انہیں برا بھلا کہا تھا، مظاہرین نے نالے کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا۔

آج پولیس نے تین نامزد افراد سمیت 90 لوگوں پر مقدمہ درج کرلیا، رانا، ناصر افتخار احمد اور مفتی الحفیظ سمیت 90 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : لاہور میں لوگوں کا شہباز شریف کی گاڑی کو روک کر احتجاج

پولیس کے مطابق یہ مقدمہ کار سرکار میں مداخلت ، وردی پھاڑنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مشتعل افراد نے سڑک بلاک کی اور مزاحمت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں