ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی فلمساز داریوش مھرجویی بیوی کے ساتھ گھر میں قتل

تہران: ایرانی فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز دریوش مہرجوئی اور ان کی بیوی  پر خنجر سے حملہ کیا گیا جس کے زخموں سے وہ جاں بحق ہوگئے۔ 

83 سالہ دریوش پر گھر کے اندر حملہ کیا گیا اور اس وقت ان کے ساتھ اہلیہ بھی موجود تھیں اور دونوں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔

داریوش مہرجوئی ایرانی سینما میں نئی لہر کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے اور ان کی 1969 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی کاؤ‘ بہت اہم فلم سمجھی جاتی ہے۔

1980 سے 1985 کے درمیان فلمساز فرانس میں رہائش پذیر رہے جہاں انہوں نے ایک مشہور دستاویزی ’جرنی ٹو ڈی لینڈ آف ریم باں‘ میں کام کیا۔

ابتدائی تحقیقات کے سے ابھی قتل کے محرکات سامنے نہیں آئے ہیں پولیس نے سانحہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں