ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدرِ مملکت کا لیاقت علی خان کو 72 ویں برسی خراجِ عقیدت

اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائدِ ملت لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ یہ دن ہمیں پاکستان کی آزادی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قائدِ ملت کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت علی خان جدوجہد آزادی میں بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کا قائدِ ملت کا وژن ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں