ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کا موقع دینا چاہیے،اسد عمر

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ میری ذاتی خواہش ہے الیکشن جلد سے جلد ہوں، نوازشریف اورچیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کا موقع دینا چاہیے اور پھر انکا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے،انصاف یہ کہتا ہے کہ جلسے کی اجازت سب پارٹیوں کو ملنی چاہیے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اگر فلسطین کے معاملے پر خاموش رہیں گے تو نگران حکومت کو باہر سے آشیرباد مل جائے گی تو یہ انکی غلط فہمی ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر اور پاکستان کو حق ملے تو ہر مظلوم کیلئے آواز اٹھانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت ضرور نیچے آنی چاہیے تھی، پٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ اس وقت ہوگا جب کرائے اور باقی چیزوں کی قیمتیں کم ہوں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ملی، سب الیکشن کمیشن کے سامنے ہو رہا ہے، جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی درخواست عدالت میں ہے، انصاف یہ کہتا ہے کہ جلسے کی اجازت سب پارٹیوں کو ملنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں