ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی رہائشگاہ پر اسرائیلی حملہ، بھائی، بیٹے سمیت 14 افراد شہید

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے غزہ کے اسپتال پر حملہ کرنے کے ساتھ ہی حماس کے سربراہ کی رہائش گاہ کو بھی بم باری کا نشانہ بنایا، جس میں ان کے بھائی، بیٹے سمیت 14 افراد شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر پر بھی بم باری کردی، جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں واقع اسماعیل ہنیہ کی رہائش گاہ پر اسرائیلی فورسز  نےمیزائل سے حملہ کیا، جس میں ان کے خاندان کے 14 افراد نے جام شہادت نوش کرلیا۔  واقعے میں شہید ہونے والوں میں اسماعیل ہنیہ کےبھائی، بیٹے اور بھانجے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سمیت عالمی برادری نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے اسپتال سمیت دیگر علاقوں پر اچانک کی جانے والی بم باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ اور حملوں کا سلسلہ فوری بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں