ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ

 اسلام آباد: پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا، آزمائشی ٹیسٹ کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے اور فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کے آپریشنلائزیشن کے ذریعے خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔

میزائل کی لانچنگ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے سائنس دانوں اور انجینئرز نے شرکت کی اور معائنہ کیا۔

 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا جنہوں نے کامیاب ٹیسٹ میں تعاون کیا۔ صدر وزیراعظم پاکستان اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر اسٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارک پیش کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں