ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر6 کروڑ 30 لاکھ بڑھ گئے

  کراچی: گذشتہ ہفتے  کے دوران زرمبادلہ کے  مجموعی  ذخائر میں  کمی اور سرکاری ذخائر میں اضافہ  ریکارڈ کیا گیا۔ 

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ  ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق  13 اکتوبر  کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران  6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر  کے اضافے  سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر  کی مالیت  7 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

مرکزی بینک کے  مطابق ایک ہفتے کے دوران  کمرشل بینکوں کے ذخائر 18 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 19 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اس طرح  زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتہ کے دوران 11 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کم  ہونے سے مجموعی ذخائر 12 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں