پیرس: حملے کی دھمکی اوربم کی افواہ کی وجہ سے فرانس کے6 ایئر پورٹس خالی کرالیے گئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے ایئر پورٹس کو بم سے اڑانے کی افواہ کے فوری بعد خالی کرالیاگیا اوراس وجہ سے ایئر پورٹ پر لوگ خوفزدہ ہوگئے اور انتظامیہ کے فوری ایکشن کی وجہ سے ٹرمینلز کو مسافروں نے فوری خالی کردیا۔
تاہم کوئی ایسا نقصان نہیں ہوا، جس کی وجہ سے کسی کو نقصان پہنچا ہو، سکیورٹی نے تھوڑی دیر بعد ہی اطلاع دی کہ یہ محض افواہ تھی اس لیے کسی صورت خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
بم کی افوہ اور حملے کی دھمکی کی وجہ سے 6 ایئرپورٹس کوخالی کرایاگیا اور بھگدڑ مچی لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا، اس افواہ سے لاکھوں افراد افراتفری کاشکار ہوئے لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔