ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلامتی کونسل:امریکا نے غزہ سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

جنیوا: امریکا نے ہمیشہ کی طرح صہیونی ریاست کی پشت پناہی کرتے ہوئے  سلامتی کونسل اجلاس میں غزہ سے متعلق قرارداد کو ویٹو کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ پر حملے بند کروانے اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی سے متعلق قرارداد کو امریکا نے ہمیشہ کی طرح اسرائیل نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویٹو کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب صہیونی ریاست نے غزہ میں ایک اسپتال پر حملہ کرکے خواتین و بچوں سمیت سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا، جس کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ میں انسانی بنیاد پر امدادکی ترسیل اور حملے روکنے کے لیے برازیل کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی۔

سلامتی کونسل اجلاس میں برازیل کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے پر 2 مرتبہ رائے شماری میں تاخیر بھی ہوئی، تاہم اجلاس میں 12 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ روس اور برطانیہ کی جانب سے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا گیا مگر امریکا نے ہمیشہ کی طرح اپنا صوابدیدی حق استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح صہیونی ریاست کی پشت پناہی کی اور قرارداد کو ویٹو کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں