ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹائیگر شیروف، کریتی سینان اور امیتابھ بچن کی نئ فلم ’گناپاتھ‘ کا پرومو جاری

 ممبئی: بالی وڈ ایکشن اسٹار ٹائیگر شیروف، اداکارہ کریتی سینان اور لیجنڈری امیتابھ بچن کی نئی فلم ’گناپاتھ : اے ہیرو از بورن‘ کا پرومو جاری کردیا گیا۔ 

نئی ایکشن فلم میں نہ صرف بالی وڈ کی اسٹار کاسٹ شامل ہے بلکہ اس میں ہالی وڈ کے معروف اسٹنٹ ڈائریکٹر ٹم مین بھی اپنی معاونت فراہم کررہے ہیں۔

ٹم مین اس سے قبل ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلموں لگیسی آف لائیز، ٹرپل تھریٹ اور ایکسیڈنٹ مین میں شاندار ایکشن مناظر تخلیق کرچکے ہیں۔

فلم کے نئے پرومو میں ٹائیگر شیروف کے حیرت میں ڈالنے والے ایکشن مناظر اور کریتی سینان کا نیا ایکشن روپ شائقین کو بہت پسند آیا ہے۔

’گناپاتھ : اے ہیرو از بورن‘ رواں برس 20 اکتوبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کناڈا میں ریلیز کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں