ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

"میرے بھائیوں جنگ بند کردو"پاپائے روم کی اپیل

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بند ہونی چاہئے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، حماس فوراً اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انسانی بھائی چارے کی تباہی ہے، غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کے بارے میں سوچ کر افسوس ہوتا ہے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ دونوں اطراف سے جان کھو دینے والے لوگوں کیلئے دعا گو ہوں، غزہ میں انسانی امداد کی آمد جاری رکھنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ  اسیران کی فوری رہا ئی ئ ضروری ہے،دنیا میں جنگ کا ہونا شکست کی علامت ہوتی ہے جس سے بھائی چارگی کو بھی نقصان پہنچتا ہے میرے بھائیوں جنگ بند کر دو۔

یاد رہے کہ پاپائے روم نے جمعہ ستائیس اکتوبر کو سینٹ پیٹر میدان میں  عالمی امن کے لیے دعائیہ تقریب کے انعقاد کا اعلان کررکھا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں