ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم ممالک اوراسرائیل کے درمیان کسی معاہدے کوتسلیم نہ کیاجائے، عرب اسکالرز

عرب دنیا کے مسلم اسکالرز نے غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور “جنگی جرائم اور نسل کشی” کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام اور مزاحمت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مسلم اسکالرز نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ مزاحمت “مقبوضہ وطن کی آزادی کے لیے ایک جائز ردعمل ہے، کیونکہ فلسطینیوں کے ان کی سرزمین سے بے دخل کیا جارہا ہے اور اسرائیل مسلسل درندگی کا مظاہر کر رہا ہے”

بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ “عرب اور اسلامی ممالک کی حکومتوں کی طرف سے صیہونی ادارے کے ساتھ طے پانے والے کسی بھی معاہدے کو تسلیم نہ کیا جائے کیونکہ اسرائیل عرب اور اسلامی اقوام کا دشمن ہے” ۔

بیان میں پوری دنیا کے عوام سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ اپنے وطن کو آزاد کرانے کے منصفانہ مقصد میں فلسطینی عوام کی حمایت کریں، اور اپنی انسانی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ صہیونی ادارے کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی مجرمانہ فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکیں۔

عرب اسکالرز کے جاری بیان پر دستخط کرنے والوں میں قاہرہ یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر حسن نافع، صباح الدین یونیورسٹی کے پبلک افیئرز کے پروفیسر ضیغم سمیع العریان، فلسطینی شاعر اور ماہر تعلیم تمیم برغوتی، مصری سیاست دان ایمن نور مصری کارکن رمیث، ترک ماہر تعلیم و سیاست دان یاسین اکتے، متعدد عہدیداران، ارکان پارلیمنٹ، دانشور اور عرب مصنفین شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں