ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کی سزا معطلی؛ فیصلے ایسے ہونے ہیں تو عدالتوں کو تالے لگا دیں، پی پی پی

 لاہور: نگراں حکومت پنجاب کی جانب سے نواز شریف کی سزا معطل کرنے پر پیپلز پارٹی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اگر ایسے ہی فیصلے ہونے ہیں تو عدالتوں کو تالے کیوں نہیں لگا دیے جاتے؟

رہنما پی پی نے نواز شریف کو لاڈلا پلس بلکہ عمران پلس بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت کا نواز شریف کی سزا معطل کرنا بھونڈا طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت ہر وہ کام کر رہی ہے جو اسے نہیں کرنا چاہیے، نگراں حکومت مجرموں کو ریلیف دینے نہیں بلکہ الیکشن کروانے آئی تھی اور نواز شریف کی سزا معطلی کی منظوری دینا نگراں پنجاب کابینہ کا کام نہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نگراں حکومت کی اس جانبداری کا نوٹس لے کیونکہ ابھی سے صاف نظر آ رہا ہے کہ عمران خان پلس کے لیے میدان سجایا جا رہا ہے۔

رہنما پی پی نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں پڑے اور کتنے مجرموں کی سزا پنجاب کی نگراں کابینہ نے معطل کی؟ انوکھا لاڈلا کھیلن کو چاند مانگے گا تو کیا نگراں حکومت اُسے چاند لا کر دے گی؟ نگراں حکومت کو باقی قیدیوں کی سزا بھی معطل کر دینی چاہیے انکا حق نواز شریف سے زیادہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں