ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : 10 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: رینجرز اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے عزیز آباد سے ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث فیضان عرف بھوری گروپ کا رکن زوہان عرف سانول کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 800 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کراچی کے علاقے جمشید روڈ، طارق روڈ، گلشن اقبال، صدر، کالا پل اور دیگر علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا۔

ملزم نے دوران تفتیش 10 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پسٹل، 2 عدد چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں