ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فقیرا گوٹھ میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 20 موٹرسائیکلیں، منشیات و اسلحہ برآمد

  کراچی: فقیرا گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں پولیس نے 50 نشئیوں کو گرفتار کرکے ان کے ٹھکانوں کو آگ لگادی، جبکہ 20 موٹرسائیکلیں،4 کلو چرس اور2پستول بھی قبضے میں لیے لیے۔ 

سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس کی جانب سے فقیرا گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ،آپریشن کی نگری ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اور ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے کر رہے تھے۔

پولیس نے آپریشن کے دوران50 نشے کے عادی افراد کو گرفتارکیا اور  نشئیوں کے ٹھکانوں کو  آگ بھی لگا دی۔ آپریشن کے دوران 20 موٹرسائیکلیں، 4 کلو چرس اور2پستول بھی قبضے لیے گئے۔

پولیس کے مطابق نشے کے عادی افراد کو ایدھی سینٹربھیجا جائے گاجبکہ آپریشن کے دوران فرار ہونے والے منشیات فروشوں کی تلاش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں