ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا آئی ایم ایف سے اضافی فنڈز کیلیے رجوع کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان نے آئی ایم ایف سے اضافی فنڈز لینے کے لیے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ سے اضافی فنڈ لینے کے لیے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے رابطہ کیا جائے گا۔

او آئی سی سی آئی کی کلائمیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ اگلے مرحلے میں عالمی مالیاتی فنڈ کے پروگرام میں اضافی فنڈ سے متعلق بات کریں گی۔ انہوں  نے کہا کہ اضافی فنڈ کیلیے ٹرسٹ فنڈ پر گفتگو کی جائے گی۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا شمار قرض کے دباؤ والے ملکوں میں ہوتا ہے، جس کا  75 فیصد ریونیو قرض اور سود کی ادائیگیوں پر استعمال ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں