چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ ذکا اشرف نے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 81 گیندوں پر 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 126 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔
اوپنر نے بارش سے متاثرہ اس میچ میں پاکستان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
میچ کے بعد چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے فخر زمان سے فون پر بات کی اور ان کی جارحانہ اننگز کی تعریف کی.فون پر کی گئی گفتگو میں ذکا اشرف نے آئندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے آپ ایسی مزید اننگز بھی کھیلیں گے۔