ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہرہ خان کی حکومت سے افغان تارکین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل

  کراچی: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان تارکین وطن کی ملک کے اندر تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔ 

اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کیلئے خیر سگالی کی سفیر کی حیثیت سے انہوں نے کہا کہ جن افغانیوں کو ملک میں مدد کی ضرورت ہے ان کی مدد کی جائے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ کوئی بھی اپنے گھروں کو خود سے نہیں چھوڑتا، پاکستان کو ان لوگوں کی میزبانی پر فخر ہے جو تحفظ، عزت اور احترام کی تلاش میں یہاں آئے تھے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ چالیس برس سے پاکستان اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ افغانیوں میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں ہمدردی کی ضرورت ہے اور حکومت کو ان کی مدد کرنی چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں