جکارتہ:انڈونیشیا کے علمائے کرام نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اجتماعی فتوی جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے علمائے کرام نے فتوے میں کہا ہے کہ ایسی کمپنیاں جو اسرائیل کی حمایت کرتی ہیں ان کی مصنوعات اور خدمات لینے کا بائیکاٹ کر کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے۔
انڈونیشیا کے علمائے کرام کے اس مشترکہ پلیٹ فارم کا نام ‘ایم یو آئی’ کی طرف سے فتوے میں مسلم ممالک میں مسلمانوں سے کہا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کریں اور اسرائیلی جارحیت جس کا فلسطینی شکار کے خلاف جدوجہد کی جائے۔
فتوے میں اسرائیل کی حمایت اور اس کے حامیوں کی مدد کرنے کو اسلامی قانون کی خاف ورزی اور حرام قرار دیا گیا ہے۔