عمان:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی حفاظت کے لیے جلد اقدامات کرے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل کھلے عام خلاف ورزیوں کے خلاف استثنی ناقابلِ قبول ہے، اسرائیل کی طرف سے عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حکام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں جو روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فورسز کارروائیاں کررہی ہے، یہ فوری طور پر بند کی جائیں۔
خیال رہے کہ غزہ کے نہتے شہریوں پر 35دنوں سے اسرائیلی جارحیت جاری ہے، عالمی ادارے مذمتی بیانات کے علاوہ اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے میں ناکام ہیں۔