ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنرل باجوہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف عدم اعتماد واپس لینےکا کہاتھا، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہےچیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت ایک پیغام آیاتھا کہ ہم نیوٹرل ہیں،اسی نیوٹرل صورتحال میں ہم کامیاب ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نےہمیں عدم اعتمادسےایک دودن پہلےبلایاتھا،ہمیں کہاگیاعدم اعتمادواپس لےلیں،الیکشن کرواتےہیں،اگر مدد کررہے ہوتے تو ایسی درخواست نہ آتی۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی بلدیات کی طرح عام انتخابات میں بھی جیتے گی ،ہم نےشہبازشریف کووزیراعظم بنانےمیں بہت محنت کی ،میاں صاحب اورخان صاحب کی حکومتوں میں ہم اپوزیشن میں تھے،ہمارے خلاف ہمیشہ کنگز پارٹی سامنے لائی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں