ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان نے دیوالی پر ’ڈنکی‘ کے دو نئے پوسٹر جاری کردیئے

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے دیوالی پر اپنی نئی میگا فلم ’ڈنکی‘ کے دو نئے پوسٹر جاری کردیئے۔ 

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلم کے دو نئے پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ بنا ایسی فیملی کے کیسی ہوگی دیوالی اور کیسا ہوگا نیو ایئر؟

شاہ رخ خان نے مزید لکھا کہ اصلی مزہ ساتھ چلنے، ساتھ رکنے اور ساتھ سیلیبریٹ کرنے میں ہے، ڈنکی کی پوری دنیا ہے یہ الو دے پٹھے۔

انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ڈنکی‘ کا پہلا ٹیزر آچکا ہے اور فلم کرسمس کے موقع پر پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔

کنگ خان نے فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ ایک سادہ سی کہانی ہے ان لوگوں کی جو اپنے خواب اور خواہشات پوری کرنا چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں