لاہور: پاکستان کی جیل سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہائی پانے والے 80 بھارتی ماہی گیر بھارت روانہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار 80بھارتی ماہی گیر ملیر جیل سے رہا ہوکر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور ریلوے اسٹیشن پرپہنچے۔
ساڑھے تین سال بعد رہائی پانے والے 80بھارتی ماہی گیروں کوایدھی فاونڈیشن نے خصوصی ویگنوں میں واہگہ بارڈر کے لئے روانہ کیا جہاں سے وہ بھارت روانہ ہوئے۔
ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو کو پانچ پانچ ہزار روپے نقد اور تحفہ تحائف بھی دئیے گئے۔