کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔
کراچی میں اہم شاہراہوں اور اہم چوراہوں پر تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنرز اور انسداد تجاوزات فورس پر برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس ندیم اختر نے کہا کہ قیوم آباد اور دیگر علاقوں سے تجاوزات کو روکا جائے، قیوم آباد فلائی اوور کے اطراف کی تجاوزات تجاوزات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی شاہراہوں کے اردگرد بہت زیادہ تجاوزات ہیں، آپریشن ہو بھی جائے تو چند روز بعد دوبارہ تجاوزات قائم ہو جاتی ہیں، تجاوزات کو ہٹانا کمشنر اور دیگر کی ذمہ داری ہے۔
جسٹس ندیم اختر کا کہنا ہے کہ دو دن میں شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، جن علاقوں میں زیادہ تجاوزات ہیں وہاں دو دن میں پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں۔
جج نے یہ بھی کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے عدالتی احکامات کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ یہ کام خود بھی کیا جاسکتا تھا۔