ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر کو مکمل سپورٹ کرتا ہوں، بطور کپتان اسکی قابلیت پر بھروسہ ہے، مکی آرتھر

کولکتہ:قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ میں بابر کو بھرپور سپورٹ کرتا ہوں، بطور کپتان مجھے اس کی قابلیت پر بھروسہ ہے۔

انگلینڈ سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بابراعظم نوجوان ہے اور اب بھی سیکھ رہا ہے، ہمیں بابر اعظم کو موقع دینا چاہیے، وہ غلطی سے سبق سیکھیگا، غلطی کرنا جرم نہیں، ہرکوئی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، مجھے نہیں لگتا اس پرفارمنس کے ساتھ ہم سیمی فائنل میں جاسکتے تھے، کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ موقع دینا ہوگا، ہم نے باولنگ اچھی نہیں کی، نسیم شاہ کی انجری سے ہماری باولنگ کو بہت نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جا کر جو بھی ہوگا اس کا سامنا کروں گا، میں نجم سیٹھی کے کہنے پر پاکستان آیا تھا، مجھے پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے بہت محبت ہے، ایسا نہیں ہے ہم کھلاڑیوں کو ماڈرن ڈے کرکٹ کے مطابق کھیلنے کا نہیں کہتے، ہم نیٹس میں بھی کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے پر زور دیتے ہیں۔

ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ ہم نے اچھا اختتام کیا، جو ٹیمیں سیمی فائنل کھیل رہی ہیں وہ نیٹ رن ریٹ کے مطابق کھیل رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں