ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چنیوٹ میں رشتے دار کی فائرنگ سے ماں اور چار سالہ بیٹا جاں بحق

چنیوٹ: پنجاب کے علاقے چنیوٹ میں رشتے دار کی فائرنگ سے ماں اور چار سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ تھانہ بھوانہ میں واقع جھنگ روڈ کے قریب اڈا پٹھان کوٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چالیس سالہ فتح بی بی اور اُن کا چار سالہ بیٹا علی عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ماں بیٹے کی لاشوں کو ریسکیو اداروں کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شوائد اکھٹے کرلیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فائرنگ کسی قریبی رشتے دار نے کی تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں