ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شادی کے بعد عورت کی زندگی ختم نہیں ہوجاتی، اقرا عزیز

 لاہور: پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے کہا ہے کہ ہمیں لوگوں کے ذہن سے اس وہم کو نکالنا چاہئے کہ شادی کے بعد عورت کی زندگی ختم ہوجاتی ہے۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں معروف اداکار یاسر حسین کی اہلیہ نے جہاں اپنے شوبز کیریئر پر گفتگو کی وہیں انہوں نے نجی زندگی پر بھی بات چیت کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے عورت کی زندگی ختم نہیں ہوجاتی بلکہ اس کی نئی زندگی شروع ہوتی ہے، نئے خواب اور نئے مقاصد ترتیب دیئے جاتے ہیں۔

بیٹے کبیر کی پیدائش پر شوبز انڈسٹری سے وقفہ لینے پر اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ کبیر کی پیدائش کے بعد اس سے الگ ہونا ان کیلئے سب سے مشکل تھا اور بیٹے کےساتھ ان کا شدید جذباتی لگاؤ بن گیا تھا۔

اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش ان کا اپنا ذاتی انتخاب تھا اور وہ اس پر بہت خوش ہیں کیوں کہ انہیں اپنی زندگی کو بھی وقت دینے کا حق حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں