ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن پرتحفظات کوغلط رنگ دیکر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مولانافضل الرحمن

پشاور: جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم آٹھ فروری کے انتخابات کے لئے تیار ہیں ،الیکشن کے حوالے سے ہمارےلیکشن پر تحفظات کوغلط رنگ دیکر ہمارے خلاف پروپیگنڈاکیا جارہا ۔

پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے تمام جماعتوں کو الیکشن کے انعقاد کے یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھا کیا۔ آج ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔ حالانکہ نوے دن گزرنے کے باوجود نوے دن میں انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں نےنئی مردم شماری اور اس کے تقاضوں کو قبول کیا، ملک میں ایک سازش کے تحت عدم استحکام پیدا کیاگیا ۔

ان کا کہنا تھاکہ۔ریاست کے خاتمے کے اسباب پیدا کئے گئے ۔جے یوآئی نے ملکی وحدت اور یکجہتی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ملک اور ریاست کو بچانے کی جنگ لڑی۔ ہم نے ملک کے بقاء کی جنگ لڑ کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملائے۔

امیر جے یو آئی ف نے کہا کہ اسرائیل پرامن فلسطینی شہریوں پر ظلم وزیادتی کا بازار گرم کررکھا ہے ۔مغربی دنیا فلسطین کو سپورٹ کررہی ہے ۔غزہ میں انسانیت کو بےدردی کے ساتھ کچلا جا رہا ہے لیکن نام نہاد تنظیموں اور امت مسلمہ کی خاموشی معنی خیز ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلامی ممالک کے نمائندوں اور او آئی سی کے اجلاس میں صرف قراردادوں پر اکتفاء کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں